23 مارچ، 2016، 12:53 PM

صدر روحانی جمعہ کو دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے

صدر روحانی جمعہ کو دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی بروز جمعہ دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں صدارتی دفتر کے میڈيا انچارج  پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی بروز جمعہ دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس دورے میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جس کی آبادی قابل توجہ ہے اور دونوں ممالک کو اقتصادی اور تجارتی معاملات کے فروغ سے فائدہ پہنچےگا اور دونوں اسلامی اور برادر ممالک کے رہنما علاقائي، اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسماعیلی نے کہا کہ چند وزراء اور کابینہ کے اراکین اس سفر میں صدر روحانی کی ہمراہی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ صدر روحانی پاکستان کے صدر ممنون حسین ، وزیر ا‏عظم نواز شریف اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1862742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha